ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اتراکھنڈ:پنت اور راوت وزیراعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے

اتراکھنڈ:پنت اور راوت وزیراعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے

Wed, 15 Mar 2017 22:08:45    S.O. News Service

دہرادون، 15 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ میں ملی شاندار فتح کے بعدوزیراعلیٰ کے عہدے کے دعویداروں کو لے کر بی جے پی میں چل رہی قیاس آرائی کے درمیان پتھورا گڑھ سے رکن اسمبلی پرکاش پنت اور ڈووالا سے رکن اسمبلی ترویدر سنگھ راوت اس دوڑ میں سب سے آگے مانے جا رہے ہیں۔پارٹی اراکین اسمبلی سے ان کی رائے لے کر پارلیمانی بورڈ کو آگاہ کرنے کے لئے مقررکیے گئے پارٹی مبصرین کے جلد ہی دہلی سے یہاں پہنچنے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے نو منتخب رکن اسمبلی یہاں دارالحکومت میں اکٹھا ہونے لگے ہیں۔پارٹی ذرائع نے کہا کہ اتراکھنڈ کے لیے مقرر شدہ دونوں مبصرین، نریندر سنگھ تومر اور سروج پانڈے کے کل یہاں پہنچنے کا امکان ہے اور اس کے بعد کسی بھی وقت پارٹی پارٹی اراکین کی میٹنگ ہوسکتی ہے۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ17 مارچ تک وزیراعلیٰ کے نام کو لے کر چل رہی قیاس آرائیاں صاف ہوجائیں گی۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ حکومت کے سربراہ کے طور پر بہت سے ممکنہ امیدواروں کے نام چل رہے ہیں لیکن اس دوڑ میں سب سے آگے پرکاش پنت اور ترویدر سنگھ راوت چل رہے ہیں۔پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے کہاکہ پنت کے حق میں سب سے بڑی بات ان کی تنظیم سے طویل وابستگی ہونے کے ساتھ ہی ان کا قانون سازی کا تجربہ بھی ہے۔
 


Share: